- الإعلانات -

فٹنس کے حوالے سے عامر خان جیسا کبھی بھی نہیں ہو سکتا، شا ہ رخ خان

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان  کا کہنا ہے کہ وہ فٹنس کے حوالے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان جیسے ہوہی نہیں سکتے ہیں کیونکہ وہ جسمانی صحت کے لیے بے انتہا محنت کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامرخان جو اپنی فلموں کے کردارمیں خود کو ڈھال لینے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں جب کہ انہوں نے فلم ’’دنگل‘‘ میں اپنا وزن کم اورزیادہ کیا تو اس پر شاہ رخ خان بھی ان کی تعریف کئے بنا رہ سکے۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ عامرخان اپنی صحت پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں جس کے لئے وہ انتہائی سخت محنت کرتے ہیں اورمیں فٹنس کے حوالے عامر خان جیسا کبھی بھی نہیں ہو سکتا۔  ان کا کہنا تھا کہ 2 سال قبل جب میں نے عامرکو دیکھا تھا تو ان کا وزن بہت زیادہ تھا اوراب وہ اپنے وزن میں خاطر خواہ کمی لاچکے ہیں جب کہ ان  صحت بھی بہت اچھی ہوگئی ہے۔

شا ہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے جسم پر فلم “اوم شانتی اوم” کے دوران محنت کی  اوراس دوران  6 پیک ایبس بنائے  جب کہ اسی دوران عامر خان نے اپنی فلم “گجنی” کے لیے 8 پیک ایبس بنائے۔