- الإعلانات -

پاکستان میں فلم “ڈھشوم” کی نمائش پر پابندی عائد، ورن دھون افسردہ

ممبئی : پاکستانی سنسر بورڈ نے فلم ڈھشوم کو پاکستان میں ریلیز کرنے پر پابندی عائد کردی ہے، جس پر بالی ووڈ اداکار فلم ورن دھون نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں فلم ’ڈھشوم‘ کی نمائش پر پابندی لگادی گئی ، دنیا بھر میں 29 جولائی کو نمائش کے لیے پیش کی گئی، فلم میں بالی وڈ اداکار ورن دھون، جون ابراہم اور جیکولین فرنینڈز شامل ہیں-

فلم ڈھشوم  پر پاکستان میں پابندی عائد ہونے کے بعد اداکار ورن دھون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ ’ڈھشوم کے پاکستان میں ریلیز نہ ہونے پر کافی افسردہ ہے، مجھے نہیں لگتا کہ فلم میں کسی بھی ملک کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، یہ غلط فیصلہ ہے-