- الإعلانات -

کترینہ اور وکی اگلے ہفتے ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

ان دنوں ہر طرف بالی وڈ کی نامور اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کی خبریں گردش میں ہیں۔
کترینہ کیف اور وکی کوشل اگلے ہفتے ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے جس کے بعد دونوں دسمبر کے آغاز میں روایتی انداز میں راجستھان میں شادی کریں گے۔

اس سے قبل وکی اور کترینہ کی شادی کی تیاریاں راجستھان کے رائل سکس سینسز فورٹ ہوٹل میں جاری ہیں جبکہ شادی کی تقریبات 7 سے 12 دسمبر تک جاری رہیں گی ۔ شادی کے لیے ہوٹل میں بکنگ بھی کر لی گئی ہے ، شادی کی مرکزی تقریب جانا محل میں ہوگی تاہم اب یہ کہا جارہا ہے کہ دونوں اداکار پہلے اگلے ہفتے ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے۔

اس کے علاوہ ب کترینہ اور وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں پر موبائل فون ساتھ لانے پر بھی پابندی ہوگی۔ کترینہ اور وکی کی شادی کیلئے ایک سکیورٹی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس کی ذمہ داری ہوگی کہ شادی میں شرکت کرنے والے مہمان دلہا اور دلہن کی تصاویر اور ویڈیوز لیکر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔

واضح رہے کہ کترینہ اور وکی کی جانب سےاب تک شادی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔