- الإعلانات -

بالی ووڈ کے کنگ خان نے ہدایتکار کرن جوہر کو رُلا دیا

ممبئی: بالی ووڈ میں شاہ رخ خان اورکرن جوہر کی دوستی سے سب ہی واقف ہیں جب کہ کرن جوہر شا ہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کے کیرئیر کے لیے خاصے پریشان رہتے ہیں لیکن اس بار کنگ خان نے  ہدایتکار کو رلا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  کرن جوہرکی نئی آنے والی فلم “اے دل ہے مشکل” کی موسیقی کی ایسی تعریف کی کہ کرن جوہر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔

کرن جوہر کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کا میری فلم کے لیے پرجوش ہونا بہت اچھا ہے جب کہ ان کی رائے اورتعریف میرے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ فلم کی میوزک کے حوالے سے کنگ خان نے کہا کہ میں نے فلم کے تین گانے اور ٹائٹل ٹریک سنا ہے جو بہت بہترین اور زبردست ہے۔

کرن جوہر سے جب ان کی فلم “اے دل ہے مشکل” اور اداکار اجے دیوگن کی فلم “شوے” کی ریلیز کی تاریخ کے تصادم کا پوچھا گیا تو کرن نے کوئی جواب نہیں دیا۔

کرن جوہرکی ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں ایشوریہ رائے بچن، رنبیر کپور، انوشکا شرما اور پاکستانی اداکار فواد خان شامل ہیں جب کہ فلم میں غیر اخلاقی مناظر کے باعث بھی فلم کو تنقیدی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔