- الإعلانات -

حریم شاہ کی پہلی تنخواہ کتنی تھی؟

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی پہلی تنخواہ سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ حریم شاہ نے حال ہی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے میزبان کے تیکھے سوالات کے بے باک جواب دیے۔

اسی پروگرام کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں ٹک ٹاکر نے بتایا ہے کہ ان کی پہلی تنخواہ 6 لاکھ روپے تھی۔ حریم کو ملنے والے پہلے معاوضے کی رقم جان کر شو کے میزبان بھی حیران رہ گئے۔ حریم شاہ نے کہا کہ دبئی کی ایک کمپنی تھی جنہوں نے مجھ سے رابطہ کیا، میں ان کی برانڈ کی ایمبیسڈر بنی تھی جس پر مجھے 6 لاکھ روپے ادا کیے گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت میں کافی حیران ہوئی ہوگئی تھی لیکن اتنی رقم کا سن کر خوش بھی تھی مگر اب تو 6 لاکھ بھی کم ہیں۔