- الإعلانات -

سلمان خان کی بزرگ خاتون سے سلوک کی ویڈیو وائرل

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی اپنی نئی فلم ‘انتم، دی فائنل ٹروتھ’ کی اسکریننگ کے دوران کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

دبنگ خان کی گزشتہ روز فلم انتم ریلیز ہوئی جس کی اسکریننگ کے موقع پر ان کی ملاقات اپنے مداحوں سے ہوئی، ہلکی پھلکی گفتگو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں سلمان خان ایک بزرگ خاتون مداح کے ساتھ خوشگوار موڈ میں بات چیت کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان مووی تھیٹر میں داخل ہوئے جہاں بزرگ خاتون سمیت دیگر مداح بھی موجود تھے۔ سلمان خان کو خاتون نے دعائیں دیں جب کہ اداکار نے خاتون کا ہاتھ تھاما اور ان کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔

سوشل میڈیا صارفین نے سلمان خان کے اس رویے کو عاجزانہ قرار دیا اور ان کو سراہتے ہوئے اپنے تبصرے پیش کیے۔