- الإعلانات -

سلمان نے دپیکا سے ملاقات کیلیے شوٹنگ چھوڑ دی

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون سے ملنے کے لیے اشتہار کی شوٹنگ رکوادی اور اداکارہ سے 2 گھنٹے طویل ملاقات کی۔

ممبئی کے اسٹوڈیو میں بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور جیکولین فرنینڈس اشتہار کی شوٹنگ  میں مصروف تھے کہ سلو میاں کو دپیکا کی موجودگی کا علم ہوا تو وہ شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر ڈمپل گرل سے ملنے پہنچ گئے۔ دونوں اداکاروں میں ملاقات 2 گھنٹے تک جاری رہی جس کے باعث ناصرف اداکارہ جیکولین کو طویل انتظار کرنا پڑا بلکہ وہ مشہوررئیلٹی شو کی پریس کانفرنس میں بھی تاخیر سے پہنچیں جس پر میڈیا  نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب سلمان خان کی دپیکا پڈوکون سے ملاقات کے بعد ان کی نئی آنے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں ڈمپل گرل کو کاسٹ کرنے کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں تاہم  ہدایتکارکبیر خان یا اداکارہ کی جانب سے باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔