- الإعلانات -

دپیکا پڈوکون نے فلموں میں کام کرنے کا معاوضہ بڑھادیا

بالی ووڈ کی حسینہ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کا شمار فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکاروں میں ہوتا ہے تاہم اب انہوں نے فلموں میں کام کرنے کا معاوضہ مزید بڑھادیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا اپنی آنے والی نئی فلم’’پدماوتی‘‘میں اداکاری کا معاوضہ 12کروڑ روپے وصول کریں گی ۔

سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ’’پدماوتی‘‘میں دپیکا میواڑ کی رانی پدماوتی کا کردار نبھارہی ہیں جو اپنی خوبصورتی ،عقلمندی اور ہمت کیلئے مشہور تھیں۔

واضح رہے دپیکا نے اس سے قبل اپنی فلم رام لیلا کے لئے ایک کروڑجبکہ فلم باجی راؤ مستانی کے لئے 7 کروڑ روپے کا معاوضہ وصول کیا تھا تاہم اب اس فلم کے لئے انہوں نے اپنا معاوضہ بڑھادیا ہے۔

دوسری جانب بالی ووڈ اداکار ہ کنگنا رناوت کا دعویٰ ہے کہ وہ 11کروڑ روپے ایک فلم کا معاوضہ حاصل کرکے سب سے زیادہ کمانے والی اداکارہ ہیں۔