- الإعلانات -

فلموں کے بجٹ کی فکر کبھی نہیں کی.سلمان خان

بولی وڈ پر چھائے رہنے والے اور ایک کے بعد ایک ہٹ فلم سے باکس آفس پر راج کرنے والے اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلموں کے بجٹ کی فکر کبھی نہیں کی۔این ڈی ٹی وی کے مطابق سلمان خان کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا ‘جب بھی ہم بھائی ارباز خان اور سہیل خان مل کر کوئی فلم بناتے ہیں اس کے بجٹ کی پروہ نہیں کرتے نہ ہی اس کے زیادہ ہونے کی فکر ہوتی ہے کیوں کہ زیادہ تر ہماری فلموں کا بجٹ اندازے سے آگے چلا جاتا ہے’۔سلمان کا اپنی حال ہی میں پروڈیوس کی ہوئی فلم ’ہیرو‘ کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس فلم کا بجٹ بھی 3 گنا زیادہ ہوگیا لیکن انہیں اس بات کی کوئی فکر نہیں۔اداکار کے مطابق وہ جب بھی کسی فلم کی پروڈکشن کا ذمہ اٹھاتے ہیں اس سے پہلے اس کی کہانی سے لے کر تمام معاملات کے حوالے سے خبردار رہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی فلم کی کہانی پسند آنے کی صورت میں ہی وہ اس کی پروڈکشن کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں اور آگے بھی ایسا ہی کرتے رہیں گے۔سلمان خان کی پروڈکشن میں بننی فلم ’ہیرو‘ آج سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ اس فلم میں اداکار سورج پنچھولی کے ہمراہ سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی اہم کردار ادا کریں گی۔