- الإعلانات -

عاطف اسلم یا ارجیت سنگھ؛ ماہرہ خان کا پسندیدہ گلوکار کون؟

 کراچی: پاکستانی ڈراموں سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ ماہرہ خان نے فیس بک لائیو چیٹ پر معروف بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ یا عاطف اسلم میں سے پسندیدہ گلوکارکے سوال  پر بلا جھجھک عاطف اسلم کوبہترین گلوکار قراردے دیا۔

پاکستانی اداکارہ ماہر ہ خان بالی ووڈ میں فلم نگری کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کررہی ہیں جب کہ اداکارہ نے فیس بک پر اپنے مداحوں سے براہ راست بات چیت کی اور ان کے سوالوں کے جوابات دیئے-

ارجیت سنگھ یا عاطف اسلم میں سے بہترین گلوکارکے سوال اداکارہ نے بلا جھجک عاطف اسلم کوبہترین گلوکار قرار دیا۔ شاہ رخ خان سے  متعلق سوال پر ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان پسندیدہ اداکار ہیں جن کی  فلمیں ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘،’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ اور ’’چک دے انڈیا‘‘ سب سے اچھی فلمیں ہیں جب کہ فلم  ’’رئیس‘‘ میں ان کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے اور فلم میں اپنے کردار  کو بخوبی انداز میں نبھانے کی کوشش کی ہے جس کے بعد فلم کی کامیابی کے لیے کافی  پر امید ہوں۔