- الإعلانات -

اُروہ حسین نے اپنی دوسری پاکستانی فلم سائن کر لی

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اروہ حسین نے بطور وی جے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا پھر ڈرامہ نگری کی راہ چنی اور کئی پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کے بعد فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔

اروہ نے حال ہی میں اپنی دوسری پاکستانی فلم ’رنگریزہ ‘ سے سائن کی ہے۔ فلم میں وہ ریشمی کا کردارادا کر رہی ہیں فلم ’رنگریزہ ‘ میں ان کے مدمقابل ہیرو بلال اشرف بھی ڈبیو کر رہے ہیں جبکہ نو آموز ہدایت کار عامر محی الدین کی بھی یہ پہلی فلم ہے ۔

فلم ’رنگریزہ ‘ آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔