- الإعلانات -

ہالی وڈ فلم آئی ٹی کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

بدلے کی آگ میں جلتے ہیکر نے بزنس مین کی زندگی جہنم بنا دی۔ سنسنی سے بھر پور ہالی وڈ فلم I.T کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم ستمبر میں ریلیز کی جائے گی۔

لاس اینجلس: ایکشن اور سسپنس سے بھر پور فلم آئی ٹی کی کہانی کامیاب بزنس مین اور ایک ہیکر کی دشمنی پر مبنی ہے۔ نوجوان ہیکر بزنس مین مائیک کی طرف سے بے عزتی کرنے پر اس کا دشمن بن جاتا ہے اور اس کے گھر ، دفتر ، جہاز اور گاڑی تک پر حملہ کرتا ہے۔ نوجوان ہیکر قانون کی گرفت میں آئے گا یا مائیک کی زندگی مزید اجیرن بنائے گا۔ شائقین کا انتظار 23 ستمبر کو ختم ہو جائے گا۔