- الإعلانات -

ممبئی: بولی وڈ اداکار اجے دیوگن کی فلم ’شیوے‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

ممبئی: بولی وڈ اداکار اجے دیوگن کی فلم ’شیوے‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا، جو کافی شاندار معلوم ہوتا ہے۔

3 منٹ 40 سیکنڈ دورانیے کے اس ٹریلر میں اجے دیوگن برفانی پہاڑوں کے درمیان کئی دلچسپ ایکشن سین کرتے نظر آئے۔

بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹریلر کی لانچنگ تقریب کے دوران اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ ’اس فلم کے لیے میں نے 2 سال سے کوئی دوسری فلم سائن نہیں کی، ایسی فلموں میں کام کرنے کے لیے اس طرح کے جذبے کی ضرورت ہوتی ہے‘۔

فلم کی شوٹنگ بلغاریہ کے بلقان پہاڑی سلسلے میں کی گئی ہے جس کی وجہ سے یہ فلم مزید شاندار نظر آرہی ہے۔

’شیوے‘ کے ٹریلر کو دیکھ کر اس کی کہانی کا تو اندازہ نہیں لگایا جاسکتا تاہم اس ٹریلر کو مداحوں کے ساتھ ساتھ بولی وڈ کی نامور شخصیات کی جانب سے بھی خوب داد موصول ہورہی ہے۔