- الإعلانات -

عاطف اسلم فلم میں ایک گیت کا معاوضہ 8 لاکھ وصول کرتے ہیں –

لاہور:  معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے 2004 میں ’’جل‘‘ بینڈ کے ذریعے گلوکاری کے میدان میں قسمت آزمائی اور جلد ہی پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی شہرت حاصل کی جب کہ پاکستانی گلوکار نے بھارتی فلموں کے علاوہ کئی کنسرٹ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرچکے ہیں اور کسی بھی فلم میں گیت کا معاوضہ 8 لاکھ وصول کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ عاطف اسلم نے بولی وڈ میں کئی کامیاب گانے گائے، جن میں فلم ’زہر‘ کا گانا ’وہ لمحے‘، فلم ’بس ایک پل‘ کا گانا ’تیرے بن‘ اور فلم ’عجب پریم کی غضب کہانی‘ کا گانا ’تو جانے نا‘ شامل ہیں۔عاطف اسلم کو اپنے گانوں کے لیے کئی مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا جاچکا ہے۔پاکستانی انڈسٹری سے کچھ عرصہ غائب رہنے کے بعد عاطف اسلم گزشتہ سال کوک اسٹوڈیو کے سیزن 8 میں پرفارم کرتے نظر آئے تھے۔ انہوں نے عاصم رضا کی فلم ’ہو من جہاں‘ میں بھی ایک گانا ’تو دل کرے‘ گایا تھا۔