- الإعلانات -

سوناکشی نے اپنی شادی کی خبروں پرمیڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ممبئی: بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کی افواہیں پھیلانے پر میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا میں بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کے مطابق اداکارہ نے اپنے قریبی دوست بنٹی سچدیو کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے اور کئی پروجیکٹ کو جلد مکمل کرنے میں مصروف ہیں تاہم اب دبنگ گرل نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔

اب سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کی خبریں کی تردید کرتے ہوئے میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا اورہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی بھڑاس نکالتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے خاندان ، دوستوں اور مجھے میرے مستقبل کی منصوبہ بندی کے بارے میں آگاہ کرنے پرشکریہ ادا کرتی ہوں لیکن آپ اب بھی افواہیں اڑا رہے ہو اور اس سلسلے کو فی الفور بند کیا جائے۔