- الإعلانات -

ویڈیو: ‘نصیباں والی نصیبو لال’، بھارتی گلوکار بھی نصیبو کے مداح ہو گئے

بھارت کے نامور پنجابی گلوکار ہنس راج ہنس بھی پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ نصیبو لال کے مداح نکلے۔ میوزیکل شو کوک اسٹوڈیو 14 کے پہلے گانے ‘تو جھوم’ کی پاکستان سمیت بھارت میں بھی دھوم ہے، اسی حوالے سے معروف گلوکار اور لوک سبھا کے رکن ہنس راج ہنس نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔

ہنس راج ہنس نے اپنے پیغام کا آغاز سلام سے کیا اور کہا کہ دوستوں میں ایک گلوکارہ کا بہت بڑا مداح بن گیا ہوں، ان کی آواز ایک نمایاں آواز ہے جو دنیا پر چھا گئی ہے، نصیباں والی نصیبو لال۔ ہنس راج ہنس نے کہا کہ یہ واحد فنکارہ ہیں جو بے حد ورسٹائل اور سریلی ہیں، ہم سب ان کے مداح ہیں، میں ان کے لیے ہمیشہ دعا گو رہوں گا۔

واضح رہے کہ کلام تو جھوم میں نصیبو لال اور عابدہ پروین نے اپنی آواز کا جادو جگایا جس کی دھن کو پاکستانی کمپوزر ذوالفقار جبار خان المعروف زلفی نے ترتیب دیا ہے۔