- الإعلانات -

ارطغرل غازی میں کام کرنے والے ‘ارتک بے’ خالق حقیقی سے جا ملے

ترکی کی مقبول ڈراما سیریز دیریلیش ارطغرل جسے پی ٹی وی پر ارطغرل غازی کے نام سے نشر کیا جا رہا ہے, میں کام کرنے والے اداکار آئبرک پیکچن کا انتقال ہوگیا ہے جن کو پاکستان میں لوگ ارتک بے کے نام سے بھی جانتے ہیں۔

آئبرک پیکچن کے انتقال کی خبر ارطغرل غازی کے ہدایت کار اور پروڈیوسر مہمت بوزداغ نے سوشل میڈیا سائٹس پر شیئر کی۔

انہوں نے لکھا ‘ہمارے پیارے آئبرک پیکچن، جنہوں نے ارطغرل میں اپنی اداکاری سے روح کا اضافہ کا، کا انتقال ہوگیا۔ میں اللہ سے اپنے بھائی کے لیے رحم کی دعا کرتا ہوں اور خاندان اور مداحوں کے لیے صبر کی خواہش کرتا ہوں’۔