- الإعلانات -

پاکستانی فلم ’سایہ خدائے ذوالجلال‘کا پہلا آفیشل ٹریلر ریلیز کردیا گیا

یہ فلم وطن کی مٹی سے اظہار محبت اور 1965 کی جنگ کے سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔گذشتہ روز لاہور میں فلم کی ٹریلر کی لانچنگ تقریب منعقد کی گئی، جس میں فلم کی کاسٹ کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بھی شرکت کی اور فلم سے متعلق خیالات کا اظہار کیا ۔
فلم ’سایہ خدائے ذوالجلال‘ کی کہانی ایسے عناصر کے گرد گھومتی ہے جو دولت کی چمک دمک میں ملک دشمن سرگرمیوں کا حصہ بن جاتے ہیں۔فلم میں 1965 کی جنگ کے یادگار واقعات اور وطن کی محبت سے سرشار پاک فوج کے شہیدوں اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
فلم کی کاسٹ میں جاوید شیخ، فردوس جمال،معمر رانا، شفقت چیمہ، اسد ملک، نور، افضل خان اور نیئر اعجاز شامل ہیں۔