- الإعلانات -

’‘سلمان خان نے اپنی گرل فرینڈ لولیا وینتر سے شادی کر لی“ –

ممبئی:  رومانیہ کے میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان نے اپنی گرل فرینڈ لولیا وینتر سے شادی کر لی ہے تاہم دونوں کی جانب سے اسے خفیہ رکھا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لولیا وینتر اپنے نام کے ساتھ ”ڈوامنا خان“ بھی لکھنا شروع کر دیا ہے جس کا مطلب ”رائل مسز خان“ ہے۔ اسی وجہ سے دونوں کی شادی کی خبروں کو تقویت مل رہی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جولائی میں سلمان خان نے ایک تقریب کے دوران پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ میں 18 نومبر کو شادی کریں گے، مگر سال کون سا ہوگا، اس بارے میں وہ کچھ نہیں بتا سکتے۔ سلمان خان نے یہ بھی بتایا کہ اُن پر اپنی والدہ اور بہنوں کی طرف سے شادی کرنے کے لیے بہت دباؤ ہے۔ واضح رہے کہ سلمان اور لولیا کی شادی کی خبریں زیر گردش رہتی ہیں جس کی دونوں نے ہمیشہ تردید کی ہے۔ –