- الإعلانات -

جینیفر لارینس سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ

امریکی میگزین فوربس کے مطابق 26 سالہ امریکی اداکارہ کی فلم ہنگر گیمز نے 65 کروڑ ڈالر کمائے جبکہ جینیفر کی آنے والی نئی فلم پیسنجرز نے ان کو میلیسا مکارتھی سے بھی آگے پہنچادیا ہے جن کی آمدنی 33 کروڑ ڈالر ہے۔

بھاری معاوضہ لینے والی دنیا کی دس اداکاراوں کی سالانہ آمدنی مجموعی طور پر 205کروڑ ڈالر ہے۔ جینیفر لارینسن کو 2012 میں کامیڈی ڈرامہ کی بیسٹ اداکارہ ہونے پر آسکر ایواڈ ملا تھا۔

اس ڈرامے نے 52 کروڑ ڈالر کمائے، مکارتھی نے گزشتہ سال گھوسٹ بسٹرز کے ذریعے 10 کروڑ کما کر آٹھویں نمبر پر رہیں۔

امریکی اداکارہ اسکارلٹ جانسن 25 کروڑ ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر رہیں۔ انڈیا سے تعلق رکھنے والی دپیکا پڈوکون ہالی ووڈ کی پہلی اداکارہ ہیں جو 10 کروڑ ڈالر کما کر ان دس اداکاراوں میں اپنی جگہ بنائی۔