- الإعلانات -

نیہا ککڑ کے شوہر روہن پریت سنگھ کا قیمتی سامان ہوٹل سے چوری ہو گیا

بالی وڈ کی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ کے شوہر اور پنجابی گلوکار روہن پریت سنگھ کا سامان ہوٹل سے چوری ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر ہماچل پردیش منڈی کے ایک ہوٹل سے مبینہ طور پر نیہا ککڑ کے شوہر کا قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چوری اس وقت ہوئی جب روہن پریت منڈی کے ایک ہوٹل میں قیام پذیر تھے اور جب وہ صبح بیدار ہوئے تو ان کی قیمتی ہیرے کی انگوٹھی، موبائل فون اور دیگر سامان غائب تھا۔ بھارتی پولیس کے مطابق روہن پریت سنگھ جس ہوٹل میں قیام پزیر تھے وہاں سے ان کا موبائل فون، ہیرے کی انگوٹھی اور اسمارٹ وا چ چوری کیے گئے ہیں جس کا مقدمہ درج کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

حال ہی میں نیہا ککڑ نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر شوہر کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی تھی جو کہ غالباً ہما چل پردیش منڈی کے ہوٹل کے کمرے کی معلوم ہوتی ہے۔ خیال رہے کہ نیہا ککڑ گلوکار روہن پریت سے 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔