- الإعلانات -

دیپیکا نے فلم’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ میں عالیہ کے ساتھ کام کیوں نہیں کیا؟

بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے متعلق انکشاف کیا گیا ہےکہ انہیں فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی میں کام کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے مسترد کردی۔
دیپیکا پڈوکون کو فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی، سلطان اور فاسٹ اینڈ فیوریس 7 میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا۔

ان دنوں کانز فلم فیسٹیول میں بھارت کی جیوری ممبر دیپیکا پڈوکون کو سنجے لیلا بھنسالی کی مشہور فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی میں اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کی پیشکش کی گئی تھی لیکن دیپیکا نے عالیہ کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے سے انکار کردیا۔ دیپیکا کو ہالی وڈ فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 7 میں بھی کام کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے وقت نہ ہونے اور پہلے سے جاری شوٹنگ کی وجہ سے اس پیشکش کو بھی رد کردیا۔

دیپیکا کو سلمان خان کی مشہور فلم سلطان میں بھی دبنگ خان کے ساتھ کام کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے ایک بار پھر مصروفیت کی وجہ سے یہ پیشکش ٹھکرا دی جس کے بعد یہ کردار انوشکا شرما نے نبھایا۔ اس کے علاوہ دیپیکا کو دھوم تھری میں بھی کام کی پیشکش کی مگر وہ اپنی دیگر شوٹنگز کے باعث اس پر راضی نہ ہوئیں۔