- الإعلانات -

اداکار فہد شیخ کی وزیر اعظم شہباز شریف پر طنزیہ انسٹا گرام پوسٹ

پاکستانی اداکار فہد شیخ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخ کے مہنگے ترین اضافےکے بعد وزیراعظم شہباز شریف پر طنزیہ پوسٹ کرتے ہوئے کہاہے کہ سانس مفت ہے، اس پر بھی کوئی ٹیکس ہوجائے تو مزہ آجائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیاتھا، اور بتایا تھا کہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 24.03 روپے اضافہ کیا جارہا ہے، جبکہ ڈیزل پر 59.16 روپے، لائٹ ڈیزل آئل پر 39.16 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 39.49 روپے فی لٹر اضافہ ہورہا ہے۔

فہد شیخ نے اپنےانسٹاگرام اکاؤنٹ پر وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق خصوصی پوسٹ کی اور پیغام جاری کیا۔ اداکار نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی خبر شیئر کی اور استفہامیہ انداز میں پوچھا کیا آپ لوگ واقعی سنجیدہ ہیں؟ انہوں نے شہباز شریف کو مینشن کیا اور طنزاً کہا کہ سرکارکچھ رحم کردیں، سانس مفت ہے، اس پر بھی کوئی ٹیکس ہوجائے تو مزہ آجائے۔