- الإعلانات -

فلم ‘ لندن نہیں جاؤں گا ‘ کی سٹار کاسٹ کی انٹرویوکے دوران دلچسپ باتیں

فلم ‘ لندن نہیں جاؤں گا ‘  کے ہیرو ہمایوں سعید نے ڈیجیٹل پروگرام کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اداکارہ مہوش حیات شادی کے لیے کسی گورے یعنی انگریز یا غیر ملکی مرد کا انتخاب کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق ان دنوں ہمایوں سعید ساتھی اداکارہ مہوش حیات اور اداکار گوہر رشید کے ساتھ اگلے مہینے نشر ہونے والی فلم  ‘لندن نہیں جاؤں گا’ کی تشہیر میں مصروف ہیں،چنانچہ فلم کےبڑے اداکاروںنے ایک ڈیجیٹل پروگرام میں شرکت کی اور فلم کی عکس بندی سے متعلق بات چیت کی اور ساتھ ہی پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا۔

 پروگرام کے دوران میزبان کے سوال پر ہمایوں سعید نے مذاحا ً کہا کہ  ‘مہوش حیات کو شادی کے لیے گورا یعنی انگریز یا غیر ملکی شخص چاہیے‘، جوابا ًمہوش حیات نے ہمایوں سعید کی بات کا ہنسی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ  ‘ایسا کچھ نہیں ہے، یہ  جھوٹ بول رہے ہیں ‘, جس پر ہمایوں نے کہا کہ یہ سیٹ پر ہر وقت کہتی رہتی ہیں کہ انہیں ’گورا‘ (بندہ) چاہیے،جس پر مہوش مسکرائیں اور کہا ’گورا ہو یا کالا ہو، بس دل والا ہونا چاہیے‘۔

اداکارہ نے اپنی اور ہمایوں سعید کی اول ملاقات کے حوالے سے انکشاف کیا کہ دونوں میں ملتے ساتھ ہی لڑائی ہوگئی تھی۔

ہمایوں سعید نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ مہوش کے سیٹ پر آتے ہی رونق ہوجاتی ہے، یہ سارا وقت خود کو شیشےمیں دیکھتی رہتی ہیں اور کسی کو پریشان نہیں کرتیں، اس کےجواب میں مہوش گویا ہوئیں کہ  ‘میں موبائل فون میں مصروف رہتی ہوں اور انسٹاگرام اسکرول کرتی رہتی ہوں  ‘۔

یاد رہے ہمایوں سعید اور مہوش حیات متعدد ڈراموں سمیت کئی فلموں میں بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں جن میں پنجاب نہیں جاؤں گی، جوانی پھر نہیں آنی  اور آنے والی لندن نہیں جاؤں گا بھی شامل ہے۔