- الإعلانات -

علی ظفر نے سیاست دانوں کو اپنی دولت کا ایک حصہ عطیہ کرنے کا مشورہ دے دیا

معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے سیاست دانوں کو مشورہ دیا ہے کہ انھیں اپنی دولت کا محض 5 فیصد حصہ پاکستان کو عطیہ کرنا چاہیے تاکہ باقی عوام بھی ان کے نقش قدم پر چلے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے علی ظفر نے لکھا کہ میرا تمام سیاسی رہنماوں کو عاجزانہ مشورہ ہے کہ وہ اپنی دولت کا 5 فیصد حصہ پاکستان کو عطیہ کریں تاکہ عوام کو بھی حوصلہ ملے اور وہ بھی آگے بڑھ کر آپ کے نقش قدم پر چلیں، اور کہا کہ خود کو بطور مثال پیش کر کے قیادت کریں۔

علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں ہیش ٹیگ بھی لگایا جس میں لکھا تھا کہ’’یہ بس میرا ایک خیال ہے۔‘‘