- الإعلانات -

سجل علی اور احد رضا میر انسٹاگرام پر ایک دوسرے کے لیے ’ان فالو‘

پاکستانی شوبز  انڈسٹری کے افق پر کچھ عرصے کے لیے جگمگاتی جوڑی سجل علی اور  احد رضا میر نے انسٹاگرام سے ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے۔

چند مہینوں پہلے یہ خبر پھیلی تھی کہ ڈرامہ و فلم کی اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی ازدواجی زندگی ٹھیک نہیں چل رہی، چنانچہ دونوں نے باہمی رضامندی سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کی تصدیق شوبز سے وابستہ ایک خاتون صحافی نے بھی کی تھی۔

واقعات کے تسلسل میں سجل نے پھر انسٹاگرام سے اپنے نام کے ساتھ لکھے احد کے نام کو حذف کر دیا تھا، جس کے بعد مبینہ خبروں کو مزید ہوا ملی تھی۔

اور اب سجل اور احد کا ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے بھی ان فالو کر دینا اسکرین شاٹس کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر زیرِ گردش اور زیر بحث ہے۔