- الإعلانات -

سلمان خان گہری دوست ایشوریا رائے کی خوبصورتی کے ایک بار پھر دیوانے ہوگئے-

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان جب کسی کی تعریف کرنے پر آتے ہیں تو زمین آسمان ایک کر دیتے ہیں پھر اگربات ہو اپنی ہی سابق گہری دوست ایشوریا رائے کی تو تعریف کرنے کا انداز ہی بدل جاتا ہے جہاں اداکارہ کی نئی آنے والی فلم اے دل ہے مشکل کے ٹریلر میں سلمان خان ان کی خوبصورتی کے ایک بار پھر دیوانے ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم “اے دل ہے مشکل” کا مداحوں کی جانب سے بے صبری سے انتطار کیا جارہاہے جب کہ فلم کے ٹیزرنے بھی آتے ہی دھوم مچادی ہے۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں باکس آفس پرہٹ فلمیں دینے والے اداکارسلمان خان بھی اس ٹیزرمیں اپنی سابق دوست ایشوریا رائے کی خوبصورتی سے اپنی نظریں نہیں چرا پائے اوران کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ ٹریلر کے آغاز سے آخرتک اداکارہ نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ہدایتکارکرن جوہراپنی فلم “اے دل مشکل” رواں برس دیوالی کو موقع پرریلیز کرنے جارہے ہیں جس کا انڈسٹری میں فلم کی بہترین کاسٹ کے باعث بہت انتظارکیا جارہا ہے۔