- الإعلانات -

ترک موسیقار کا پی ٹی آئی کی جیت پر عمران خان کو گانے کا تحفہ

پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب کے ضمنی انتخابات میں جیت کے بعد ایک ترک موسیقار نے عمران خان کو مبارک باد دی اور ساتھ ہی گانے کا تحفہ بھی پیش کیا۔

تُرکیہ کے موسیقار ترگے ایورن نے وطن کی محبت پر مشتمل گانا ‘ایبسلوٹلی ناٹ’ پیش کر کے پاکستان اور سربراہ تحریک انصاف کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

موسیقار نے گانے کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور یوٹیوب چینل پر چڑھایا ہے۔

مذکورہ گانا، جو 4 منٹ 16 سیکنڈ کا ہے، کی ویڈیو کا آغاز بابائے قوم محمد علی جناح سے ہوتا ہے، اس کے بعد پاکستان کے خوبصورت نظارے دکھائے گئے ہیں، اور پھر سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو سیاسی معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ترگے ایورن کا کہنا ہے کہ اس گانے کے ذریعے ایک تُرک بھائی عمران خان اور پاکستان کو خراجِ تحسین اور تحفہ دے رہا ہے، انھیں امید ہے کہ سب کو یہ پسند آئے گا۔

خیال رہے کہ گانے کا عنوان ‘ایبسلوٹلی ناٹ’ عمران خان کی طرف سے آسٹریلوی صحافی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اسی مشہور جواب پر دیا گیا ہے۔

ترک موسیقار نے ٹوئٹر پر بھی گانے کی تشہیر کی اور عمران خان کو ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی۔