- الإعلانات -

اداکارہ صوفیہ مرزا کا سابق شوہر کے خلاف سازش کا اعتراف جرم

اداکارہ صوفیہ مرزا نے قانونی کاغذات میں سابق شوہر عمر فاروق کے خلاف سازش کا اعتراف جرم کر لیا۔

صوفیہ مرزانے نے قانونی کاغذات میں اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق شوہر عمر فاروق کے دبئی کے اپارٹمنٹ میں ڈاکا ڈالنے کی سازش کی، ڈاکا ڈالنے میں گھریلو ملازمہ اور ایک سہیلی شریک جرم تھے۔

اداکارہ نے پانچ لاکھ درہم نقدی، زیورات، لاکھوں درہم کی گھڑیاں چرانے کی سازش کا بھی اعتراف کیا۔

صوفیہ مرزا نے اعتراف جرم میں مزید کہا کہ سازش ناکام ہونے پر خود کو زخمی کر لیا، خود پر شبہ ہونے سے بچنے کے لیے انھیں اپنا منصوبہ تبدیل کرنا پڑا۔