- الإعلانات -

ہالی ووڈ ادکارہ انجلینا جولی نے بریڈ پٹ سے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

نیویارک: ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ انجلینا جولی نے اداکار بریڈ پٹ سے طلاق لینے کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ کی سب سے مہنگی اداکارہ انجلینا جولی نے شادی کے دو سال بعد اپنے شریک حیات پریڈ پٹ سے طلاق لینے کے لئے درخواست عدالت میں جمع کرادیں جب کہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بریٹ پٹ کثرت شراب نوشی کے باعث ذہنی تناؤ کا شکار ہیں اور لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں جس کا بچوں پر برا اثر پڑ رہا ہے جب کہ دونوں کے درمیان دوریاں ناقابل مصالحت کی حد تک پہنچ چکی ہیں۔ انجیلنا اور بریڈ پٹ نے رشتے کے خاتمے کے لئے اٹھائے گئے انتہائی قدم پر کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اقوام متحدہ کی تارکین وطن اور پناہ گزینوں کی خصوصی سفیر بھی ہیں اور ان دنوں پناہ گزینوں کے لئے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ انجلینا جولی اور اداکارہ بریڈ پٹ 2004 میں پہلی مرتبہ فلم مسٹر اینڈ مسز اسمتھ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے اور دونوں کے درمیان ایک دہائی سے زائد عرصے تک تعلقات قائم رہے جس کے بعد انہوں نے 2014 میں شادی کی۔