- الإعلانات -

انوشکا شرما سیٹ پر ایشوریا رائے کے ایک جملے پر رو پڑیں

ماضی قریب کی ایک مقبول اداکارہ کے منہ سے اپنی تعریف سن کر انوشکا اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔سیٹ پر کام کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ دیگر اداکاراؤں کے برعکس ایشوریا اور انوشکا میں بہت گہری دوستی ہوچکی ہے اور وہ دونوں اکثر آپس میں باتیں کرتی ہوئی پائی جاتی ہیں۔

فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کرن جوہر کی فلم ہے جس میں رنبیر کپور، ایشوریا رائے، انوشکا شرما اور فواد خان اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

فلم کے جاری ہونے والے ٹیزر کے مطابق فلم کی کہانی محبت کی روایتی تکون پر مبنی ہے۔ فلم میں ایشوریا رائے نے شاعرہ کا کردار ادا کیا ہے۔فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ دیوالی کے موقع پر 28 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی-