- الإعلانات -

خوف اور دہشت سے بھرپور فلم “آٹوپسی آف جین ڈو” کا ٹریلر جاری

لاس اینجلس : خوف اور دہشت سے بھرپور فلم “آٹوپسی آف جین ڈو” کا ٹریلر جاری ، پراسرار قتل کی کہانی 21 دسمبر سے سنیماوں میں پیش کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ کی تھرل سے بھرپور فلم ’’دی آٹوپسی آف جین ڈو ‘‘ جلد ریلیز ہونے والی ہے ، فلم کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کیا جا چکا ہے ۔

فلم کی کہانی 2 ایسے تفتیش کاروں کے گرد گھوم رہی ہے، جو پراسرارطور پر قتل ہونے والی ایک خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرتے ہیں۔، یہ فلم 21دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔