- الإعلانات -

ایان علی نے منہ بولے معاوضے پر کام کرنے کی پیشکش قبول کرلی ہے

معروف پاکستانی ماڈل ایان علی نے معروف فلمساز کی فلم میں منہ بولے معاوضے پر کام کرنے کی پیشکش قبول کرلی ہے۔ فلم کی شوٹنگ کراچی اور ملک کے دیگر اہم مقامات پر کی جائیگی، میڈیا رپورٹ کے مطابق ایان علی کو عدالت سے استثنیٰ ملنے کے بعد فلمسازوں نے انہیں منہ مانگے معاوضوں پر آفرز دیں لیکن ایان علی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی فلموں میں کام کرنے کی آفرز کو وہ پورا نہیں کرسکتی البتہ وہ ایک فلم میں کام ضرور کریں گی، عندیہ دیا گیا ہے کہ ایان علی کچھ دنوں میں فیشن شوز ، کیٹ واک میں بھی شریک ہونگی۔