- الإعلانات -

ملک کی عزت کا خیال رکھتے ہوئے کام کیا, دہشت گردی کی مذمت کرتی ہوں

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایسی دنیا کا خواب دیکھتی ہوں جہاں امن ہو اور ہمارے بچے جنگ سے مکمل محفوظ رہ سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر کیا۔ پاکستانی اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’’گزشتہ 5 برسوں سے اداکاری کے پیشے سے وابستہ ہوں اور شوبز میں آنے کے بعد سے میں نے ہمیشہ ملک کی عزت کا خیال رکھتے ہوئے کام کیا‘‘