- الإعلانات -

بھارتی انتہا پسند تنظیم کی ایک اور دھمکی,گلیوں میں گھما گھما کر ماریں گے۔

بھارتی انتہا پسند تنظیم نے فلم سازکرن جوہر اور مہیش بھٹ کو دھمکی دی ہے کہ اگر پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کیا تو گلیوں میں گھما گھما کر ماریں گے۔

بھارتی انتہا پسند حد سے آگے نکل گئے اور اپنے لوگوں کو بھی نہ بخشا، بھارتی انتہاپسندوں نے ہدایتکارمہیش بھٹ اور کرن جوہرکو وارننگ دیدی ہے کہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کیا تو ماریں، پیٹیں گے۔

انتہا پسن تنظیم کے سربراہ چترپٹ سینا کا کہنا ہے کہ اڑی حملے کے بعد ہم نے فلم انڈسٹری سے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کی اپیل کی تھی لیکن مہیش بھٹ اور کرن جوہر نے ہماری اپیل پر مثبت جواب نہیں دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ کسی بھی پاکستانی فنکار کے ساتھ کام کرتے ہیں، تو انہیں ہماری جانب سے جواب کے لئے تیار رہیں چاہئے۔

خیال رہے کہ انتہا پسندوں نے بھارت میں کام کرنے والے تمام پاکستانی فنکاروں کو ملک چھوڑنے کی دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ 48 گھنٹے کے اندر بھارت چھوڑ دیں ، ورنہ نتائج کے خود ذمہ دار ہونگے۔

دوسری جانب مسلسل دھمکیوں کے بعد مشکل میں پھنسے کرن جوہر نے فلم اے دل ہے مشکل میں فواد خان کی جگہ سیف علی خان کو لینے کا فیصلہ کرلیا