- الإعلانات -

دھمکی کے آگےگھٹنے ٹیک دیئے,ماہرہ خان کو فلم رئیس سے نکال دیا گیا ہے

بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکی کے آگے فلم سازوں نے بھی گھٹنے ٹیک دیئے، ماہرہ خان کو فلم رئیس سے نکال دیا گیا ہے جبکہ فواد خان کو فلم اے دل ہے مشکل سے نکالنے کی تیاریاں شروع ہوگئیں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہا پسندوں کی پاکستانی اداکاروں کیساتھ کام کرنے والوں کو مار دینے کی دھمکی کے بعد پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو فلم رئیس سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ کے پروڈیوسر رتیش سدھوانی پر اتنا دباؤ ڈالا گیا کہ انہوں نے آخرکار مائرہ خان کو فلم سے نکال کا فیصلہ کرلیا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ رتیش سدھوانی نے کئی ماہ سے مسلسل دباو بڑھنے کے بعد یہ تکلیف دہ فیصلہ کیا، اڑی حملے کے بعد کسی بھی پاکستانی اداکار یا اداکارہ کے ساتھ کام کرنا  ناممکن ہوگیا تھا، لوگوں نے دبئی میں شوٹنگ سمیت بہت سی تجاویز دی لیکن کوئی بھی قابلِ عمل نہیں۔