- الإعلانات -

اکشے نے اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کے کہنے پرجیکولین فرنینڈس کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔

بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار نے اہلیہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کے کہنے پر سری لنکن حسینہ جیکولین فرنینڈس کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔اکشے کمار اور اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کی جوڑی کو بالی ووڈ کی سب سے کامیاب اور خوشگوار زندگی گزارنے والی جوڑی تصور کیا جاتا ہے جب کہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ اکشے کمار سے شادی کے بعد فلم نگری سے دور ہوگئی ہیں لیکن اکشے کمار کی فلم نگری سے متعلق فیصلے وہی کرتی ہیں اور ٹوئنکل کھنہ نے اداکار کو بالی ووڈ حسینہ جیکولین سے دور رہنے کی وارننگ دے ڈالی ہے