- الإعلانات -

کنگنا رناوت امریکا میں ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئیں-

ممبئی: بالی ووڈ کوئین نام سے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت امریکا میں جاری اپنی شوٹنگ سے واپس ہوٹل آرہی تھیں کہ ٹیم کے ہمراہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت امریکا میں ہدایتکارہنسال مہتا کی فلم “ثمرن” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اداکارہ اپنی ٹیم کے ہمراہ شوٹنگ مکمل کرکے واپس اپنے ہوٹل کی جانب سے آرہی تھیں کہ اچانک ان کی کارکوحادثہ پیش آیا جس میں وہ معجزانہ طورپربال بال بچ گئیں۔

حادثے کے بعد پولیس فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچی جب کہ اداکارہ کنگنا سمیت ٹیم میں شامل کچھ افراد کو معمولی چوٹیں آئیں اوربڑے حادثے سے ٹیم بال بال بچ گئی۔ فلم کے ہدایتکارکی جانب سے اداکارہ کو آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا لیکن انہوں نے انکارکرتے ہوئے دوسرے روزمقررہ وقت پرشوٹنگ کا پھرسے آغازکیا۔

فلم کے پروڈیوسرشائی لیندرا سنگھ کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ معجزہ ہوا جوہم حادثے میں بال بال بچ گئے اورکسی کوبھی زیادہ چوٹیں نہیں آئیں، کنگنا بہت بہادراداکارہ ہیں جنہوں نے فلم کی شوٹنگ سے ذرا بھی بریک نہیں لیا۔