- الإعلانات -

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی براوو بھی بالی ووڈ اداکارہ کی زلفوں کے اسیر

ممبئی: ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر ڈیون براوو  اور بھارتی اداکارہ شریا سارن  کے درمیان قربتیں بڑھنے لگی ہیں۔

بالی ووڈ اور کرکٹ کا آپس میں گہرا تعلق ہے یہی وجہ ہے کہ بھارتی اور پاکستانی کرکٹرز سمیت دنیا بھر کے کھلاڑیوں کے بالی ووڈ اداکاروں کے ساتھ معاشقے رہے ہیں جس میں محسن خان اور رینہ رائے،عمران خان اور زینت امان، یووراج سنگھ اور ہیزل کیج، ویرات کوہلی اورانوشکا شرما اور لیجنڈری کھلاڑی سر ویوین رچرڈ اور نینا گپتا شامل ہیں لیکن اب ایک اور ویسٹ انڈیز کھلاڑی ڈیون براووبھارتی اداکارہ کو دل دے بیٹھے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیون براوو بھارتی اداکارہ شریا سارن کی زلفوں کے اسیر ہوگئے ہیں اور دونوں میں قربتیں بڑھنے لگی ہیں جس کے بعد انہیں کئی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے جب کہ  براوو  فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگانے کے لیے بھارت میں موجود ہیں جہاں اپنی پیشہ وارانہ مصروفیات کے ساتھ ساتھ بڑھتی قربتوں کے باعث بھی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیون براوو فلم ’’تم بن 2‘‘ میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔