- الإعلانات -

پرینکا چوپڑا:غیر حساس الفاظ والا بنیان پہن کر ایک جریدے کے لیے ماڈلنگ کرنے پر معافی مانگی ہے۔

انڈین اداکارہ پرینکا چوپڑا نے پناہ گزینوں کے بارے میں غیر حساس الفاظ والا بنیان پہن کر ایک جریدے کے لیے ماڈلنگ کرنے پر معافی مانگی ہے۔

پرینکا چوپڑا نے اس حوالے سے خود پر ہونے والی تنقید کے بعد معافی مانگی ہے۔

ان کے بنیان پر لکھے الفاظ ’تارکِ وطن‘ ’پناہ گزین‘ اور ’غیرملکی‘ سرخ لائن سے کٹے ہوئے تھے جبکہ لفظ ’مسافر‘ نمایاں تھا۔

اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد جریدے اور اداکارہ پر تنقید کی جا رہی تھی کہ یہ مراعات یافتہ طبقے کا پیغام ہے اور اس کے ساتھ بہت سے لوگوں نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ کوئی خوشی سے پناہ گزیں نہیں بنتا۔

اس حوالے سے پرینکا چوپڑا کا بھارتی نیوز چینل این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میں لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر بہت معذرت خواہ ہوں، میں ہمیشہ لوگوں پر چھاپ لگانے کی مخالف رہی ہوں۔ میں نہایت برا محسوس کر رہی ہوں۔‘