- الإعلانات -

لی وڈ اداکارہ انجلینا جولی اور ان کے بچوں سے مبینہ ناروا سلوک سے متعلق پوچھ گچھ کی ہے۔

امریکہ میں ایف بی آئی ایجنٹ نے ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی اور ان کے بچوں سے بریڈ پٹ کے مبینہ ناروا سلوک سے متعلق پوچھ گچھ کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق3 گھنٹے طویل پوچھ گچھ بظاہر اس بات کا تعین کرنے کے لیے تھی کہ بریڈ پٹ کے خلاف نامناسب رویے کی تحقیقات شروع کرنے کے لیے شواہد کافی ہیں یا نہیں۔

رپورٹ کے مطابق بدسلوکی کا واقعہ فرانس سے امریکا واپسی پر خاندان کے ذاتی جہاز میں پیش آیا جس کے بعد انجلینا جولی طلاق کی درخواست جمع کرانے پر مجبور ہو گئیں۔

میڈیا کے مطابق ایف بی آئی پتا لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ واقعے کے وقت جہاز امریکی فضائی حدود میں تھا یا نہیں۔