- الإعلانات -

فیصل آباد: نامعلوم افراد کا مقامی اسٹیج اداکارہ پر فائرنگ

نامعلوم افراد مقامی اداکارہ پر فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے‘ اداکارہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

فیصل آباد میں واقع نشاط تھیٹر کے سامنے مسلح افراد نے مقامی اسٹیج اداکارہ پر فائرنگ کردی،اور با آسانی فرار ہوگئے۔ اداکارہ کا نام بے بی جان بتایا جارہا ہے۔

اداکارہ کو فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال منتقل کی گیا جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے پیر میں گولی لگی تھی۔

اداکارہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حملہ آوروں نے پہلے انہیں تھپڑ رسید کیے اور اس کے بعد فائر نگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئیں۔

پولیس کے مطابق واقعےکی تفتیش کی جارہی ہے اور اداکارہ کے بیان کی روشنی میں ملزمان کی تلا ش جاری ہے‘ واقعہ کاروباری رقابت کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے۔