- الإعلانات -

کیرئیر کی پروا نہیں، دھرنے میں ضرور شریک ہوں‌ گا، حمزہ عباسی

معروف پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ  کرپشن کے خلاف اسلام آباد میں ہونے والے 2 نومبر کے دھرنے میں ضرور شرکت کرو گا چاہیے اس کے لیے میرا کیریئر ہی کیوں نہ ختم ہوجائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور فیس بک پر اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں سیاست دان نہیں اور نہ ہی تحریک انصاف کا عہدے دار اور نہ ہی مجھے الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کی ضرورت ہے مگر ایک پاکستانی کی حیثیت سے 2 نومبر کے دھرنے میں شرکت کروں گا چاہیے اس کے لیے میرا کیریئر اور اپنے مداحوں کی محبت کو قربان کرنا پڑے۔

حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ ’’پاناما لیکس کو منظر عام پر آئے ہوئے 8 ماہ ہوچکے ہیں مگر ہمارا کمزور سسٹم کرپشن اور عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کو پکڑ نہیں سکا جبکہ اس کے ثبوت بھی موجود ہیں‘‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر سسٹم میں کرپشن باقی رہی تو پاک چین اقتصادی راہداری اور ان گنت موٹرویز ملک کو محفوظ نہیں رکھ سکتے۔

پیارے افضل سے مشہور ہونے والے اداکار کا کہنا تھا کہ کرپشن کو جرم نہ سمجھنے اور اس پر خاموش رہنے والی قوم مسئلہ کشمیر کے معاملے اور حقوق کے لیے آواز اٹھائیں۔