- الإعلانات -

فلم ’چندا ماموں دور کے‘ میں نوازالدین صدیقی خلاء باز بنیں گے

اسپیس تھیم پر مبنی فلم چندا ماموں دور کے میں کام کرنے کیلئے نوازالدین صدیقی بہت پرجوش نظر آتے ہیں، فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ یہ مستقبل کی کہانی ہے بولی وڈ میں کبھی اس موضوع پر کام کرنے کی کوشش نہیں کی گئی،مجھے نئے تجربات کرنے میں مزا آتا ہے اور میں اپنی پہچان کسی مخصوص کردار کیلئے نہیں کرانا چاہتا۔

معلوم ہوا ہے کہ سشانت سنگھ اور نوازالدین صدیقی اس فلم میں جی جان سے کام کررہے ہیں، دونوں اداکار وں کو خلاباز کا کام سمجھنے کیلئے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن سے رابطےکیلئے کہا گیا ہے۔

نوازالدین صدیقی نے مزید بتایا کہ جسمانی تیاری بہت وسیع ہے جیسا کہ ہمیں خلا باز کے یونیفارم میں ارد گرد گھومنے کی مشق کرنا ہوگیاور کشش ثقل کے مخالف صورتحال سے نبٹنا ہوگا، یہ کردار ادا کرنا مشکل ہوگا مگر میں اس کیلئے بہت پرجوش ہوں۔