- الإعلانات -

ماہرہ خان کی فلم میں شمولیت، فرحان اختر کا جرمانے کی ادائیگی سے انکار

ممبئی:فلم رئیس میں ماہرہ خان جلوہ گر ہورہی ہیں اور یہ فلم فرحان اختر کا پروڈکشن ہاوس اشتراکی طور پر بنارہا ہے جبکہ کسی بھی فلم میں پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنے پر جرمانے کی شرط ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے عائد کی گئی ہے۔

لیکن بولی وڈ فلم رئیس کے پروڈیوسر اور معروف بھارتی فلمساز فرحان اختر کا کہنا ہے کہ وہ فلم کی ریلیز کیلئے بھارتی فوج کے فنڈ میں پانچ کروڑ روپے جمع نہیں کرائیں گے۔

فرحان اختر کا کہنا ہے کہ وہ ریاست کو ٹیکس ادا کرتے ہیں اور یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اُن کی اور فلم انڈسٹری کی حفاظت کرے۔

فلم رئیس میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کررہی ہیں اور ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی اداکاروں کو فلم میں شامل کرنے پر پانچ کروڑ جرمانہ ادا کرنے کی شرط رکھی گئی ہے۔