- الإعلانات -

حمزہ علی عباسی:عوام 2 نومبر کے جلسے میں شرکت کریں اور کرپٹ مافیا کی اجارہ داری ختم کریں۔

معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ عوام 2 نومبر کے جلسے میں سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر شرکت کریں اور کرپٹ مافیا کی اجارہ داری ختم کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ایک پیغام میں کیا۔ حمزہ علی عباسی نے بنی گالہ پہنچنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پہنچنے کے لیے 2 گھنٹے جنگلوں میں پیدل چلنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ’’میں پاکستانی ہوں اور مجھے پاکستان کے اچھے مستقبل کی فکر ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 2 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں اور کرپشن کے خلاف کھڑے ہوں‘‘۔

حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد دھرنا پاکستانی قوم کے پاس دھرنا نادر موقع ہے ، ہمیں کرپٹ مافیا کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیے اور  پہلے نوازشریف پھر عمران خان اور بعد میں تمام افراد کا احتساب ہونا چاہیے۔

انہوں نے عوام سے دھرنے میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ  2 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں اور اداروں کو جگائیں