- الإعلانات -

فرحان اختر:بھارتی فوج کو فنڈ دینا بالکل ایسا ہے جیسے کسی کو تاوان دیا جارہا ہو

بھارتی جنونیوں کی انتہا پسندی کسی طرح کم ہونے میں ہی نہیں آرہی ، پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم رئیس کی ریلیز کے موقع پر بھارتی فوج کو پانچ کروڑ نہ دینے پر فلم کے پروڈیوسر اور بھارتی اداکار فرحان اختر کو بھی انتہا پسندوں نہ چھوڑا۔

فرحان اختر کا کہنا تھا کہ فلم رئیس کی ریلیز کے لیے بھارتی فوج کو فنڈ دینا بالکل ایسا ہے جیسے کسی کو تاوان دیا جارہا ہو۔

بھارتی فلم اسٹار فرحان اختر کے آئینہ دکھانے پر راج ٹھاکرے کی انتہا پسند تنظیم کے ایک رہنما کا کہنا تھا کہ فلم کی ریلیز قریب آنے پر انہیں اپنی انتہا پسندی دکھائیں گے۔

اس سے پہلے پاکستانی اسٹار فواد خان کی فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیز کے موقع پر فلم ڈائرکٹر کرن جوہر نے انتہا پسندوں کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے پانچ کروڑ روپے دینے کی حامی بھری تھی