- الإعلانات -

مہیش بھٹ پاکستان میں فلم بنا رہے ہیں

لاہور:ہندوستان کے نامور فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں قیام کے دوران ایک پنجابی فلم بنانے کے امکانات پر غور کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک پاکستانی پروڈکشن ہاو¿س کی مدد سے مشترکہ طور پر دونوں ملکوں میں اس فلم کو بنا سکتے ہیں۔ مہیش نے جمعہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ فلم ’دشمن‘ فنکاروں، تکنیکی، موسیقی اور دیگر شعبوں کے لحاظ سے ایک مشترکہ پروکشن ہو گی۔ اداکار ہمایوں سعید نے مہیش کو ہفتہ کے روز اپنی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کے پریمئیر پر دعوت دی تھی۔ پریس کانفرنس میں ہندوستانی سکرین رائٹر شگفتہ رفیق اور پنجابی فلم پروڈیوسر ونے بھاردواج بھی موجود تھے۔ مہیش بھٹ نے کہا کہ وہ حیران ہیں کہ بولی وڈ فلمیں سری لنکا میں فلمائی جا سکتی ہیں تو کراچی اور لاہور میں کیوں نہیں؟ ان کے مطابق ہندوستانی چینل زندگی نے پاکستانی ٹیلی ویڑن آرٹس کی انڈیا میں مارکیٹ بڑھائی ہے۔