- الإعلانات -

امریکی صدر اوبامہ کا ہمشکل مارکیٹ میں آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چین مارکیٹ میں سستی اشیا متعارف کروانے کے لیے تو مشہور ہے ہی مگر اب چین میں امریکی صدر اوباما کا ایک ہمشکل زیاﺅ جیگو کے روپ میں سامنے آیا ہے۔ زیاﺅ کا نہ صرف رنگ روپ اوباما جیسا ہے بلکہ دونوں کا بلڈ گروپ بھی ایک ہی ہے۔ اور تو اور دونوں کے یوم پیدائش میں بھی صرف ایک ہی روز کا فرق ہے۔ انتیس سالہ زیاﺅ ایک مقامی فلم میں گینگسٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔