- الإعلانات -

سونم کپور: شا ہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں لیکن وہ ان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے

بالی ووڈ میں اپنے خیالات کا برملا اظہارکرنے والی اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ وہ تو شا ہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں لیکن وہ ان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ایوارڈ کی تقریب میں سچ بولنے والی اداکارہ کے نام سے مشہور سونم کپور سے جب پوچھا گیا کہ وہ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں توان کا کہنا تھا کہ وہ تو شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں لیکن وہ شاید میرے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتے ہیں۔